کیلوری چیپل ہمیشہ ہی بائبل مُقدس کی بالکل واضح اور سادہ تعلیم پر زور دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے تمام چرچوں میں اکثر کسی نہ کسی طرح سے تفسیری وعظ پیش کئے جاتے رہتے ہیں۔ کسی بھی کیلوری چیپل کی ویب سائٹ پر یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ہمارے پاسٹر صاحبان یہ کوشش کرتے ہیں کہ اپنی کلیسیاؤں کو پیدایش سے لیکر مکاشفہ تک تمام کتب کے بارے میں مناسب تعلیم دیں اور زیادہ تر پاسبانوں کے پیغامات نوٹس، تحریری یا آڈیو پیغامات کی شکل میں اُن کے چرچوں کی ویب سائٹوں پر موجود ہوتے ہیں۔ 

پاسٹر ڈیوڈ گوزک گزشتہ بیس برسوں سے اپنے ذات مطالعہ اور اپنی کلیسیا کو سیکھانے کی غرض سے نو نوٹس ترتیب دیتے تھے وہ آہستہ آہستہ ایک انتہائی موثر اور زبردست بائبلی تفسیر کا روپ دھارچکے ہیں۔ پاسٹر ڈیوڈ نے ہمیشہ ہے اپنی اِس تفسیر کو تمام مسیحیوں کے لیے مفت دستیاب رکھا ہے۔ اِس تفسیر کے بہت ساری زبانوں میں تراجم ہو رہے ہیں جن میں سے اُردو بھی ایک زبان ہے۔ ابتدائی طور پر ہم نئے عہد نامے کی کتب کی تفسیر کا ترجمہ کریں گے اور جیسے جیسے یہ ترجمہ مکمل ہوتا چلاجائے گا یہ ہماری ویب سائٹ پر ہمارے مسیحی بہن بھائیوں کے لیے بالکل مفت دستیاب ہوگا۔پاسٹر ڈیوڈ گوزک کی نئے اور پرانے عہد نامے کی انگریزی میں تفسیر پڑھنے   کے لئے اُن کی ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ اُن کی تفسیر کتابی صورت میں بھی موجود ہے اگر آپ اُن کی تفسیر اور دیگر کتب کو خریدنا چاہتے ہیں تو یہاں پر کلک کیجئے۔

New Testament / نیا عہد نامہ

رسولوں کے اعمال

یوحنا کی انجیل

لوقا کی انجیل

مرقس کی انجیل

متی کی انجیل

افسیوں

گلتیوں

 دوسرا کرنتھیوں

پہلا کرنتھیوں

رومیوں

پہلا تیمتھیس

دوسرا تھسلنیکیوں

پہلا تھسلنیکیوں

کلسیوں

فلپیوں

یعقوب

عبرانیوں

فلیمون

ططس

دوسرا تیمتھیس

تیسرا یوحنا

دوسرا یوحنا

پہلا یوحنا

دوسرا پطرس

پہلا پطرس

 

 

 

یوحنا عارف کا مکاشفہ

یہوداہ