وسائل برائے مطالعہ بائبل
بائبلی اصلاح کاری کتب اور ابواب کا خلاصہ سیمینارز بدعات کی بنیادی معلومات پیغامات کتابیں
بائبلی اصلاح کاری
ہرایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راست بازی میں تربیت کرنے کیلئے فائدہ مند بھی ہے تاکہ مرد خدا کامل بنے اور ہر ایک نیک کام کیلئے بالکل تیار ہو جائے ۔ 2تیمتھیس 3باب 16تا17آیات
اِس زمین پر رہتے ہوئے ہمیں آئے دن کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہر وہ ہمارا ذہن مختلف طرح کے مسائل، مشکلات، مصیبتوں اور الجھنوں کا شکار رہتا ہے۔ بہت سارے لوگ کئی طرح کے گناہوں کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں اور اُن کو پتا نہیں چلتا کہ وہ اُن سے کس طرح چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔ بہت دفعہ کئی لوگوں کو تو یہ احساس بھی نہیں ہوتا کہ وہ کس طرح کی زندگی گزار رہے ہیں، اُن کی اُس طرزِ زندگی سے اُن کی اپنی ذات، اُن کے خاندان اور اُن کے معاشرے پر کیا اثر ہو رہا ہے اور سب سے بڑھ کر اُن کی اُس طرزِ زندگی کی وجہ سے اُن کے اپنے خدا کے ساتھ تعلق پر کیسا اثر پڑتا ہے۔ جیسا کہ اوپر دی گئی آیت بیان کرتی ہے ہماری زندگی کے تمام مسائل میں ہماری تعلیم و تربیت کرنے اور ہمیں اپنی اصل شکل یا حالت دکھانے اور ہماری درست طور پر رہبری اور رہنمائی کرنے کے لئے خُدا کا زندہ کلام ہمیشہ موجود اور موثر ہے یہاں پر ہم مختلف طرح کے ذہنی اور جسمانی مسائل کے حوالے سے دیکھیں گے کہ کلامِ مقدس کیا کہتا ہے۔اِس دنیا میں موجود تمام مسائل کی اصل وجہ گناہ ہے جس کی وجہ سے یہ زمین اور اِس پر کی ہر ایک چیز لعنت زدہ ہو گئی۔ جب آپ اپنے نفسیاتی مسائل کا بائبلی تعلیمات کی روشنی میں جائزہ لیں گے تو نہ صرف ذہنی طور پر بلکہ رُوحانی طور پر بھی تقویت پائیں گے۔ اگر آپ کو بائبلی اصلاح درکار ہے، اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ بائبل ہمارے ذہنی اور روحانی مسائل کا کیا حل پیش کرتی ہے تو یہاں پر کلک کیجئے۔
وقفہ
کتب اور ابواب کا خلاصہ
شریعت کی یہ کتاب تیرے منہ سے نہ ہٹےبلکہ تجھے دن اور رات اِسی کا دھیان ہوتاکہ جو کچھ اِس میں لکھا ہے اُس سب پر تُو احتیاط کر کے عمل کر سکتے۔ کیونکہ تب ہی تجھے اقبالمندی کی راہ نصیب ہوگی اور تُو خوب کامیاب ہوگا۔ – یشوع 1باب8آیت
کلامِ مقدس میں خُدا نے ہمیشہ ہی اِس بات پر زور دیا ہے کہ اُس کے ماننے والے ہر وقت اُس کے زندہ کلام پر اپنا دھیان رکھیں اور اُسی کی رہنمائی میں اپنی زندگیا ں گزاریں۔ یہ صرف یہ بلکہ خُدا نے ہمیشہ اِس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اُس کا زندہ کلام نہ صرف ہم خود جانیں بلکہ بڑی ذمہ داری کے ساتھ اپنی آئندہ نسلوں کو بھی اِس کی مناسب تعلیم دیں۔موجودہ دور میں مسیحیت کا ایک بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ کلیسیاؤں میں کلام مقدس کی درست تعلیمات پر خاطر خواہ غور نہیں یا جا رہا۔ مسیحی خدمت نے کئی طرح کے روپ دھار لئے ہیں اور اُن سب سرگرمیوں میں کلام کی خدمت، کلام کی مناسب تعلیم اور آئندہ نسلوں میں اِس کی منتقلی کا عمل بے حد محدود اور بہت ہی زیادہ سست ہو گیا ہے۔ کوئی بھی مسیحی اُس وقت تک رُوحانی طور پر مضبوط اور بالغ نہیں ہو سکتا جب تک وہ کلامِ مقدس سے واقفیت نہ رکھتا ہو۔ کیلوری چیپل نے ہمیشہ ہی کلام مُقدس کی تعلیمات کے فروع کے لئے اپنی کوششوں کا جاری رکھا ہے اوراِس کی بدولت بے شمار لوگوں کی زندگیوں میں انتہائی موثر اور مثبت تبدیلی بھی دیکھنے کو ملی ہے۔ عام مسیحیوں کی کلام مُقدس کے مطالعے میں حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ہم یہاں پربائبلی کتب کا خلاصہ اور ہر کتاب کے اہم ابواب کے خاص نکات پیش کر رہے ہیں تاکہ کلام کو پڑھنے والا بائبل مُقدس کی کتب اور اُس کے ابواب میں دی گئی تعلیمات کو بہت طور پر سمجھ سکے۔کتب اور ابواب کا خلاصہ ملاحظہ فرمانے کے لئے یہاں پر کلک کیجئے۔
وقف
سیمینارز
کیلوری چیپل گزشتہ نو سالوں سے پاکستان میں مسیحیوں کو رُوحانی بصیرت یا امتیازکے متعلق تعلیم یا آگاہی دینےاور اُنہیں رُوحانی بصیرت سے لیس کرنے میں کوشاں رہا ہے۔ پاکستان میں مسیحی عقائد کے بارے میں واضح تعلیمات دینے کے وسائل بالخصوص کتب کم رہنے کی وجہ سے بہت سارے لوگ اپنے مسیحی عقائد سے ہی اچھی طرح واقف نہیں ہیں اور اِس علم کی کمی کی وجہ سے وہ اکثر توہم پرستی کا شکار ہو جاتے ہیں، کلام مقدس کی سچائی کو پورے طور پر سمجھ نہیں سکتے اور اپنے عقائد پر سمجھوتہ تک کر لیتے ہیں۔ اِن کی کم علمی، توہم پرستی اور سمجھوتہ کر لینے کی عادات کی وجہ سے بہت سارے بدعات فائد اُٹھاتی آرہی ہیں۔ پس کیلوری چیپل نے ابتدائی طور پر بدعات کے بارے میں آگاہی کے تعلق سے کئی ایک سیمینارز کا انعقاد کیا اور بعد میں مسیحی دفاعِ ایمان یعنی اپولوجیٹکس کے حوالے سے بھی کئی ایک سیمینارز کئے جو نوجوان نسل کے لئے بہت زیادہ مفید ثابت ہوتے رہے ہیں۔ کیلوری چیپل اپنے سمینارز میں مستند علمی وسائل سے حاصل کردہ معلومات اور ٹھوس بائبلی تفسیر کے ساتھ کلامِ مقدس کی خدمت کر رہا ہے۔ ہم اپنے سیمینارز میں سارا تعلیمی مواد عام فہم زبان میں پیش کرتے ہیں تاکہ سادہ لوح انسان بھی اِس سے مستفید ہو سکیں۔ مندرجہ بالا عنوانات کے علاوہ بھی ہم کئی ایک دیگر عنوانات پر سیمینارز کرواتے ہیں جن کی فہرست آپ یہاں پر کلک کے کے دیکھ سکتے ہیں۔
وقفہ
بدعات کے متعلق بنیادی معلومات
بدعات مسیحیت میں ہمیشہ ہی ایک بہت بڑا مسئلہ رہا ہے
وقفہ
موضوعاتی پیغامات
یہاں پر آپ ہمارے چرچ کی طرف سے مختلف موضوعات پر ریکارڈ کئے گئے پیغامات سن اور پڑھ سکتے ہیں۔اور
وقفہ
کتابیں
پاکستان میں اگرچہ مسیحی کتب پر کافی زیادہ کام ہوا ہے لیکن دیگر ملکوں اور کلیسیاؤں کے مقابلے میں یہ قدرے کم ہے۔
وقفہ