بائبلی صلاح کاری/مشاورت
ہرایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راست بازی میں تربیت کرنے کیلئے فائدہ مند بھی ہے تاکہ مرد خدا کامل بنے اور ہر ایک نیک کام کیلئے بالکل تیار ہو جائے ۔ (1تیمتھیس 3باب16-17 آیات)۔
کیونکہ خُدا کاکلام زندہ اور موثر اور ہر ایک دودھاری تلوار سے زیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بندبند اور گودے کو جدا کرکے گزرجاتا ہے اور دل کے خیالوں اور ارادوں کا جانچتا ہے۔ (عبرانیوں 4باب12 آیت)۔
جب آپ لوگوں کے درمیان خدمت کریں گے تو بہت دفعہ آپکو اپنی کلیسیا میں، اپنے مسیحیوں ساتھیوں کے درمیان اُن کی مختلف موقعوں پر صلاح کاری /مشورت کرنا پڑے گی۔ ہماری خدمت میں جب بھی ہمیں لوگوں کی صلاح کاری/مشورت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تو سب سے بڑا اور اہم ترین صلاح کار تو رُوح القدس خود ہے جو بڑی قدرت کے ساتھ کلامِ مقدس کو استعمال کرتے ہوئے لوگوں کو صلاح دیتا ہے۔ رُوح القدس لوگوں کو قائل کرتا ہے کہ وہ اپنی گناہ آلود حالت پر غور کریں، اپنے گناہوں کا اعتراف کر کے اُنہیں ترک کریں اور یسو ع مسیح پر ایمان لانے کے وسیلے نجات کی طرف آئیں۔ یہ کلامِ مُقدس ہی ہے جس کے وسیلے رُوح القدس سب کو یہ تعلیم اور تحریک دیتا ہے کہ وہ کس طرح سے اپنے سارے دل، جان، عقل اور طاقت کے ساتھ اپنے خُدا سے محبت رکھیں اور اپنے پڑوسی سے اپنی مانند محبت رکھیں۔ اور اِس کے ساتھ ساتھ رُوح القدس کلام ہی کے وسیلے لوگوں کی اِس بات میں بھی مدد کرتا ہے کہ وہ ایمان کی بدولت خُدا کے حضور تابعداری کی زندگی گزاریں اور اپنی زندگیوں میں خُدا کے فضل کے لیے شکر گزار ہوں۔ کلامِ مُقدس کے ذریعے سے رُوح القدس ہمیں تعلیم دیتا ہے، تنبیہ کرتا ہے، ہماری اصلاح کرتا ہے، ہمیں صلاح دیتا ہے، ہمیں تسلی دیتا ہے اور ہماری راستبازی میں تربیت کرتا ہے۔ اِسی طریقے سے ہر دور اور ہر ایک شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو مدد حاصل ہوئی ہےاور اُن کی ذاتی، ازدواجی ، خاندانی اور معاشرتی مشکلات حل ہوئی ہیں ، اور خُدا کے نام کو جلال ملا ہے۔
اِس لیے یہ آپ کے لیے بیحد ضروری ہے کہ آپ کلامِ مُقدس کے علم سے اچھی طرح ملبس ہوں تاکہ آپ خُدا کے نام کے جلال اور خُداوند یسوع مسیح کے نام کی گواہی کے لیے ہر ایک نیک کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ جس قدر زیادہ آپ خُدا کے کلام سے واقف ہونگے اُسی قدر زیادہ آپ اپنی کلیسیا کے اندر بائبلی صلاح کاری/مشورت کی خدمت کو بجاطور پر سر انجام دے سکیں گے۔
ہم کیلوری چیپل کی طرف سے خُدا کے خادموں اور عام مسیحیوں کی مدد کے لیے مشکل اوقات میں بائبلی صلاح حاصل کرنے کے لیے یہ کاوش کر رہے ہیں۔ ہمیں اُمید ہے کہ یہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔ کیلوری چیپل اور ہماری اِس پروجیکٹ پر کام کرنے والی ٹیم کو ہمیشہ اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔ شکریہ
عنوانات کی فہرست
بتدریج تقدیس |
41 |
خوف |
21 |
حرامکاری |
1 |
خُدا کی دستگیری |
42 |
گناہوں کی معافی |
22 |
مصیبت، آزمائش، سرزنش |
2 |
توبہ |
43 |
دوسروں کو معاف کرنا |
23 |
نشہ بازی،ناچ رنگ |
3 |
نجات |
44 |
دوستی |
24 |
غصہ، تنک مزاجی |
4 |
خود مرکزیت |
45 |
خیرات کرنا |
25 |
نجات کا یقین |
5 |
خود ضبطی، خود ضابطگی |
46 |
ہم جنس پرستی |
26 |
کڑواہٹ، تعصب، نفرت |
6 |
خود ترسی |
47 |
اُمید |
27 |
الزام تراشی |
7 |
جنسی زندگی |
48 |
یسوع کی پیروی |
28 |
بچّے |
8 |
جنسی اخلاقیات |
49 |
دوسروں سے محبت اور خدمت |
29 |
کلیسیا مقدسوں کی شراکت |
9 |
آزمائش |
50 |
خُدا سے محبت |
30 |
کلیسیائی اصول و ضوابط |
10 |
بچّوں کی تربیت |
51 |
شہوت، بُری خواہشیں |
31 |
تسلی |
11 |
اعتماد، خُدا پر یقین |
52 |
شادی، ازدواجی تعلق |
32 |
گفتگو، گپ شپ، دروغ گوئی |
12 |
انتباہ، توبہ کے لیے بلاوہ اور تابعداری |
53 |
مخلوق ازدواج |
33 |
صاف دل، نیک نیت |
13 |
کام، کاہلی /سستی |
54 |
احکام کی تابعداری |
34 |
قناعت پسندی/لالچ |
14 |
پریشانی، فکرمندی |
55 |
بدی پرفتح |
35 |
موت، ابدی زندگی |
15 |
جوانی |
56 |
گناہ پر غلبہ |
36 |
فیصلہ سازی |
16 |
57 |
آرام ، سکون |
37 |
ذہنی دباؤ |
17 |
|
|
58 |
امن کے حامی |
38 |
طلاق |
18 |
|
59 |
ایذا رسانی |
39 |
اچھا اور بُرا نمونہ |
19 |
|
60 |
دُعا، خُدا سے جواب کے منتظر |
40 |
جھوٹے نبی اور اُستاد |
20 |