کتابیں جو آ پ آن لائن پڑھ  کر سکتے ہیں

موّثر دُعائیہ زندگی

دُعا ہما ری زندگی میں سب سے زیا دہ اہمیت کی حامل ہے ۔ دُعا واحد ذریعہ ہے جس کی بدولت ہم اس کا ئنات کے خالق اور انپے زندہ خُدا کی حضوری میں آسکتے ہیں اور اپنی شکر گز اریاں ، درخواستیں اور شفا عتیں اُس کے حضور میں پیش کر سکتے ہیں ۔ دُعا ہی کی بدولت ہم خُدا کے تخت تک رسائی پاتے ہیں ۔  
زیادہ تر مسیحی لوگ دُعا ،اِسکی اہمیت اور طا قت کو نہیں جا نتے اِ س لئے اُن کی زند گیو ں میں دُعا کا فقدان ہو تا ہے ۔ پاسڑ چک سمتھ ؔنے اپنی اِس کتاب میں بڑے سادہ موثراور با ترتیب اند از سے دُعا جیسے اہم عنوان کے با رے سکھا یا ہے ۔ مصنف نے دُعا کے با رے میں کچھ اہم اصولوں اور مو ثر دُئیہ زندگی کی نما یاں خصوصیات کو بڑے ہی سادہ اور عام فہم انداز کیسا تھ پیش کیا ہے ۔ اِس کے علاوہ ہر ایک بات میں ہما ری روز مرہ کی زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے واضح حقیقت پسندی کا مظاہر کیا ہے ۔یہ کتاب میرے لئے اور ہما ری ٹیم کے دیگر لوگوں کے لئے ہما ری دُعائیہ زندگی میں انتہائی مدد گا ر ثابت ہو ئی ہے ۔ ہم نے اِس کتاب کے وسیلے جس برکت ، مسرّت اور خُدا کی محبت کا تجربہ کیا ہے اُسے آپ کیساتھ بانٹنے کے لئے اِس کتا ب کا اُردو ترجمہ اور اشاعت کی جا رہی ہے ۔ ہم خُدا کے بے حد مشکو رہیں جس نے ہمیں یہ سب کچھ کرنے کی ہمت فہم اور برکت بخشی اور تمام ضروریات فراہم کرکے اِس کتاب کی اشاعت کو ممکن بنا یا ہے ۔ ہم کیلو ری چیپل آف کو سٹہ میسا کیساتھ ساتھ” The Word for Today “تنظیم  کے بھی شکر گز ار ہیں جنہوں نے ہمیں اِس کتا ب کے ترجمے اور اشاعت کی بخوشی اجازت دے دی ۔
 آپ  اِس کتاب کا بڑے اطمینان اور سنجیدگی کیساتھ بائبل مقدس کی تعلیمات کی روشنی میں مطا لعہ کریں ۔ مَیں پُر یقین ہوں کہ یہ چھوٹی سی کتاب آپ کی دُعائیہ زندگی کو یکسر بدل کر رکھ دے گی اور دُعا کے وسیلے خُدا کیسا تھ آپکی روزمرہ کی رفاقت کو اور زیادہ با معنی اور موّثر بنا ئے گی ۔ میری دُعا ہے کہ مسیحی ہو نے کے ناطے آپ خُدا با پ کیساتھ اپنے اُس انمول اور گہرے رشتے کو پہچانیں جس میں خُدا وند  یسوؔع مسیح کی بدولت ہم باندھے گئے ہیں ۔ مَیں دُعا گو ہوں کہ آپ خُدا کیساتھ رفاقت میں بڑھیں اور بلا نا غہ دُعا کرتے ہوئے اپنی زندگی کے ہر عمل سے خُدا وند اپنے خُدا باپ کے نام کو جلال دیں ۔